راؤدلشاد:محکمہ بلدیات اور الیکشن کمیشن سے اجازت نہ ملنے پر بلدیاتی نمائندوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 35 کروڑ کی ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز منسوخ کر دیئے گئے۔
اس خبر کو ضرور پڑھیں:میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فلنگ سٹیشنز کی سیل، ریکوری میں کمی کا انکشاف
ٹاؤن ہال میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے35 کروڑکے ایک سو پچس اسکیموں کے ٹینڈرز منسوخ کردیئے گئے۔ ان میں گلیوں سڑکوں کی تعمیر، سیوریج اور اسٹریٹ لائٹس کے منصوبے شامل تھے۔ ترقیاتی اسکیموں کو الیکشن کمیشن اور محکمہ بلدیات سے اجازت نہ ملنے پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 319 ارکان بشمول دو سو چھہتر یونین کونسلز کے چیئرمین شدید اضطراب کا شکار ہیں۔
کارپوریشن کے شعبہ انفراسٹرکچر کے مطابق سیکریٹری بلدیات نے بھی ایم سی ایل کو ٹینڈرز جاری کرنےسے روک دیا، جبکہ مجوزہ ٹینڈرز مارچ میں اخبارات میں دیئے تھے۔