ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائردرخواست پرحیران کن فیصلہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائردرخواست پرحیران کن فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کو ناقابل سماعت دے کر مسترد کر دیا، بے بنیاد درخواست دائر کرنے اور عدالتی وقت ضائع کرنے پر شہری سید اقتدار حیدر کو پندرہ ہزار جرمانہ کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔

جسٹس عائشہ اے ملک نے مقامی شہری سید اقتدار حیدر کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا، درخواست گزار نے وفاقی حکومت، وزرات پٹرولیم اور نیپرا کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئین کی خلاف ورزی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجودقیمتوں میں ہر ماہ غیر قانونی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت،لاہور پارکنگ کی رقم خوردبرد کیس میں ملوث 3ملزم بری 

حکومت پہلے ہی غیر قانونی طور پر اضافی سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور سیلز ٹیکس بڑھانے سے قبل وفاقی کابینہ  سےمنظوری بھی نہیں لی گئی،درخواستگزار نے استدعا کی کہ پیٹرول کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے کو کالعدم قراردیا جائے۔