شہر میں ڈسپنسریاں خالی،عملہ غائب ہونے سے سینکڑوں مریض دربدر ہو گئے

22 May, 2018 | 06:14 PM

عطاءسبحانی
Read more!

زاہد چوہدری:حکومت کی شوبازی، شہر میں ڈسپنسریاں خالی کرکے ڈاکٹرز اور عملے کو رمضان بازاروں میں بٹھا دیا گیا ۔ رمضان بازار میں اکا دکا مریضوں کیلئے لاکھوں کی ادویات بھی میزوں پر سجا دی گئیں,جبکہ ڈاکٹرز اور عملہ غائب ہونے سے ڈسپنسریوں میں آنے والے سینکڑوں مریض دربدر ہو گئے۔

حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سستی اشیاء ضروریہ کی فراہمی کیلئے سجائے گئے رمضان بازاروں میں اشیاء خورونوش کے سٹالز کے ساتھ میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں۔ جن میں دو شفٹوں میں ڈاکٹرز، ڈسپنسرز اور عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ رمضان بازاروں میں دن بھر کے دوران اکا دکا مریضوں کیلئے لاکھوں روپے کی ادویات بھی میزوں پر سجائی گئی ہیں ۔

 دوسری جانب شہر کی ڈسپنسریوں اور فلٹر کلینکس سے ڈاکٹرز اور عملے کو رمضان بازاروں میں تعینات کرنے سے علاج معالجے کی فراہمی تعطل سے دوچار ہوگئی ہے۔ ڈاکٹرز اور عملہ غائب ہونے سے ڈسپنسریوں اور فلٹر کلینکس پر روزانہ آنے والے سینکڑوں مریض دربدر ہوگئے ہیں۔ حکومت کی اس شوبازی کے باعث علاج کے حصول کیلئے سرگرداں مریض شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

مزیدخبریں