(وقار گھمن) اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام تو تیزی سے جاری ہے مگر ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود ٹریک کے نیچے سڑکوں کی بحالی اور تعمیر ومرمت کا کام مکمل نہیں ہوسکا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔اورنج لائن ٹرین منصوبے کی جلد تکمیل میرا مشن ہے: شہباز شریف
سٹی 42 ذرائع کے مطابق ملتان روڈ کے رہائشی گزشتہ دس سال سے سڑک بننے اور اکھاڑ کر پھر سے بنانے کے عمل کا سامنا کر رہے ہیں، میٹرواورنج لائن پیکج ٹو میں علی ٹائون سے لیکر چوبرجی چوک تک تاحال کئی مقامات پر سڑک کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی، جس کے لیے مقررہ معیاد تکمیل پندرہ مئی رکھی گئی تھی۔
خبر پڑھیں۔۔۔نجی سکولز مالکان اپنی خیر منائیں ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سخت فیصلہ کرلیا
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ٹرین کے ٹریک پر تو کام تیزی سے جاری ہے مگر نیچے سڑک کی بروقت تکمیل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری، اورنج لائن ٹرین منصوبے کا اہم سنگ میل طے ہوگیا
لوگوں کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے کاروبار تباہ ہوکر رہ گئے ہیں۔اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لیے طویل عرصہ تک صبر کیا۔ مگر ا ب نہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی کام کو فوری پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔