شاہین عتیق: ملتان سےڈیزل کے18 ٹرک لاہورسمگل کرنےکا کیس، سپیشل جج کسٹمزخاقان بابرنےکیس کافیصلہ سنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری افسران کیلئے بڑی نوید ،عید سے پہلے عیدی مل جائے گی
سٹی 42 ذرائع کے مطابق ملتان سےڈیزل کے 18ٹرک لاہورسمگل کرنےکے کیس کی شنوائی ہوئی۔ سپیشل جج کسٹمزخاقان بابرنےکیس کافیصلہ سنا دیا۔ ہمایوں سمیت18ٹرک ڈرائیوروں نےعدالت میں اعتراف جرم کرلیا۔ عدالت نےملزمان کو1،1لاکھ روپےجرمانہ، تابرخاست عدالت قیدکی سزاسنائی۔
واضح رہے کہ کسٹمزپولیس نےڈیزل سےبھرے18ٹرک پکڑکرڈرائیورزکوجیل بھجوا دیا تھا۔ ملزمان کو3ماہ قیدرکھنےکےبعد کسٹمزعدالت میں پیش کیا گیا تھا۔