احد چیمہ کے اثاثوں سے متعلق چشم کشا انکشافات

22 May, 2018 | 11:39 AM

Read more!

(سعود بٹ) نیب میں مختلف کیسز میں زیر تفتیش احد چیمہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ احد چیمہ کروڑوں روپے کی جائیداد اور کاروباروں کے مالک نکلے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔احد چیمہ کی وجہ سے قومی خزانے کو 455 ملین کا نقصان ہوا: نیب کا اعلامیہ

نیب کے مطابق احد چیمہ کے پاس ایک کروڑ مالیت کی ایک عدد غیر رجسٹرڈ پراڈو گاڑی بھی ہے۔ احد چیمہ نے دو ہنڈا سوک اور دو ہنڈا سٹی گاڑیاں اپنے نام پر بک کروا رکھی ہیں۔ احد چیمہ موضع کرباٹھ میں زرعی اراضی اور بیرون ملک پولٹری فارم اور امریکا کی میری لینڈ سٹیٹ میں احد چیمہ6 ایکڑ اراضی کے مالک ہیں۔ احد چیمہ نے اپنے بھائی احمد سعود چیمہ کے نام پر 2 لاکھ ڈالر امریکا بھجوائے۔عارف والہ میں رانا احسان کے نام پر رجسٹرڈ کولڈ سٹوریج بھی احد چیمہ کی ملکیت ہے۔ احد چیمہ کی جانب سے سرگودھا میں بھی کرشنگ کا کاروبار بھی کیا جا رہا ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف نیا کیس کھل گیا

نیب کا کہنا ہےکہ ڈیرہ غازی خان میں پنجاب کالج کی برانچ میں 4 کروڑ کی سرمایہ کاری احد چیمہ نے کی۔ بیدیاں روڈ پر 15 کنال  5مرلہ اراضی کے مالک بھی احد چیمہ ہیں۔40 لاکھ مالیت کے 2 آئل ٹینکر احد چیمہ کی جائیداد میں شامل ہیں، جائیداد میں 2 کروڑ 40 لاکھ مالیت کی شہر میں اراضی بھی احد چیمہ کے نام پر موجود ہیں۔ میزان بنک میں 30 لاکھ روپے انوسٹمنٹ بھی کر رکھی ہے۔ احد چیمہ نے سال 2017ء کی انکم ٹیکس ریٹرن میں ایف بی آر کے روبرو خود کواندرون ملک اربوں روپے مالیت کی 21 جائیدادیں جائیدادوں کا مالک بتایا ہے۔

خبر پڑھیئے۔۔۔۔۔نیب نے احد چیمہ کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کرلیا

ریٹرن کے مطابق احد چیمہ، کوٹ مومن میں  20 کنال زرعی اراضی، بھیک احمد یار حافظ آباد میں 134 کنال 12 مرلہ اور 113 کنال 19 مرلے زرعی اراضی، لاہور کے کرباٹھ گائوں تحصیل کینٹ میں 2 کروڑ روہے سے زائد مالیت کے 3 کنال کے پلاٹ، لاہور کینٹ میں 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 8 کنال کے پلاٹ، موضع کرباٹھ لاہور کینٹ میں ہی کروڑوں روپے مالیت کی  28 کنال 28 مرلے زرعی اراضی، موضع کرباٹھ میں ڈیرھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 3 کنال کے پلاٹ، موضع جھلکے تحصیل ماڈ ل ٹائون لاہور میں 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 16کنال اراضی ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد بیوروکریٹس پر خوف طاری، کئی فائلیں کھل گئیں

اس کے علاوہ ایل ڈی اے ایونیو ون میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے پلاٹ نمبر D 70۔1 کوآپریٹو سوسائٹی اسلام آباد کے بلاک ای میں 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے پلاٹ نمبر 71، بنک الفلاح ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی بیدیاں روڈ لاہو ر میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 2پلاٹ، سی ڈی اے اسلام آباد کے بلاک 143میں 50 لاکھ روپے زائد مالیت کے فلیٹ A1، 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ہل لاک ویواسلام آباد میں فلیٹ نمبر1004ڈی، ایف آئی اے ایمپلائز ہائوسنگ سکیم اسلام آباد میں لاکھوں روپے مالیت کے پلاٹ، فیدڑل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فائونڈیشن (پی ایچ ایف) میں 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے پلاٹ، ایف آئی اے ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی اسکام آباد میں قسطوں پرلئے گئے پلاٹ، ایف جی ای ایچ ایف جی، 13 میں بھی قسطوں پر لیے گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں۔۔۔احد چیمہ گروپ دباؤ ڈالنے کیلئے مختلف حربے استعمال کرنے لگا

واضح رہے کہ نیب احد چیمہ کے خلاف آشیانہ اقبال، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، ایل ڈی ای سٹی میں بے ضابطگیوں، قائد اعظم تھرمل پاور پلانٹ میں من پسند افراد کو ٹھیکے، اور پیراگون ہاﺅسنگ کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

مزیدخبریں