پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ نے لاہور سمیت دنیا بھر میں امریکی پرچم سرنگوں کروا دیا

22 May, 2018

حرااعوان

سٹی 42: ٹیکساس سانحہ کے بعد دنیا بھر کی طرح لاہور میں موجود امریکی قونصیلیٹ میں امریکی پرچم سرنگوں رہا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی سکول میں فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ اور 9 دوسری قیمتی جانوں کی ضیاع پر دنیا بھر کی طرح لاہور امریکی قونصیلیٹ پر لگا امیریکی پرچم سرنگوں رہا۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں میں پھوٹ پڑ گئی 

  امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے سبیکہ کے اہل خانہ سے فون پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ سبیکا نوجواں نسل کی سفیر،تہذیب و ثقافت کی علمبردار تھی۔وہ سبیکا کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

مزیدخبریں