(عثمان علیم)موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑانے والے سکولوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ،آج سے کھلنے والے سکولوں کے لائسنس منسوخ کئے جائیں گے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔گرمیوں کی چھٹیاں نہ دینے پر 97 سکولوں کو نوٹس جاری
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بشیر گورایہ نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے والدین کی شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ حکومتی احکامات کے باوجود کئی سکولوں کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات نہیں دی جا رہی ہیں وہ سکول جہاں تعلیمی سرگرمیاں جاری ہوں گی ان کا لائسنس فوری طور پر معطل کردیا جائے گا۔
خبر پڑھیئے۔۔۔ پرائیوٹ سکولز مالکان نے پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اُڑا دیئے
دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے لاہور میں اضافی اور یکمشت فیسیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے کمیٹیاں اور ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں، لیکن کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
خبر ضرور پڑھئیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔پرائیوٹ سکولوں کی فیسوں سےپریشان والدین کیلئے خوشخبری
محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ لاہور اور صوبہ بھر میں نجی تعلیمی ادارے والدین سے تین ماہ کی یکمشت فیس وصول نہیں کرسکتے ہیں جبکہ وہ تین ماہ کی اقساط پر بچوں کے والدین سے یہ فیس وصول کریں گے۔