سٹی 42 : ’میں مجاہد ہوں میں مجاہد ہوں، اپنی دھرتی پاکستان کا محافظ ہوں‘ یوم پاکستان کے موقع پر وطن کے محافظوں کی جانب سے دشمنوں کو واضح پیغام جاری کیا گیا۔
پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کے افسروں اور جوانوں کی جانب سے وطن کی حفاظت اور حرمت کے حوالے سے خارجیوں، انتشاریوں اور امن کے دشمنوں کو واضح پیغام جاری کیا گیا ۔
چترال، دیر، سوات، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور درہ آدم خیل میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے وطن کے محافظوں کی جانب سے وطن کی حفاظت کے لئے ہر قسم کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم کیا ہے۔
چترال کے محافظوں نے اس موقع پر کہا کہ میں مجاہد ہوں ہاں میں مجاہد ہوں، اپنی دھرتی پاکستان کا محافظ ہوں۔
دیر ، سوات اور باجوڑ کے جاں بازوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اے میری پیاری دھرتی تیرے یہ بیٹے، تیرے یہ جاں باز ، سب دشمنوں سے تیری حفاظت کرتے رہیں گے ۔
مہمند کے بہادر جوانوں نے دشمنوں کو للکار کر کہا کہ اے دشمن سن لو ! پاکستان کے یہ بیٹے سینوں پر گولیاں کھاتے رہیں گے، اسی طرح وطن کی حفاظت کے لیے اور بیٹے آگے آتے رہیں گے۔
خیبر کے جاں بازوں نے خارجیوں کو وارننگ دی کہ ہم ان دشمنوں کو ، ان خارجیوں کو ، اور انتشاریوں کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے ۔
آخر میں اورکزئی اور درہ آدم خیل کے بہادر جوانوں نے وطنِ عزیر کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ اے پاکستان تو سلامت رہے گا ہمیشہ، کیونکہ تیرے یہ بیٹے تیرے یہ غازی قربان ہوجائیں گے لیکن تجھ پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے، انشااللہ !