ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے پی سی بی کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے پی سی بی کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی او او سمیر احمد سید اور ایڈوائزر چیئرمین بورڈ عامر میر نے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام سے گراس روٹ لیول پرکرکٹ میں بہتری آئے گی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او سمیر احمد سید اور ایڈوائزر چیئرمین بورڈ عامر میر اور دیگر حکام قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد لوکل ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پی سی بی اسکولوں اورکالجوں کی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے جا رہا ہے۔ پروگرام کے ذریعے باصلاحیت بچوں اور بچیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت تک رسائی ملے گی۔

 عامر میر نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہوں گے، اور میرٹ پرآنے والے بچوں کو ٹریننگ دی جائے گی، کوچز نئے کھلاڑیوں کو پالش کرکے قومی ٹیم کا حصہ بننے میں مدد دیں گے۔

 ایڈوائزر چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آئندہ ماہ سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگا۔ اسکولوں سے بھی انڈر 16 تک کی کھیپ ملےگی۔ کہا ہم ملک کرکٹ کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ میرٹ کی بنیاد پر بچوں کا انتخاب کیا جائے گا۔