ویب ڈیسک: مشہورٹک ٹاکر اور کونٹینٹ کری ایٹر سحر مرزا کی والدہ نے اپنی بیٹی کی شادی کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک حیران کن انکشاف کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ آج تک ان کا خاندان اپنے داماد سے نہیں ملا، حالانکہ سحر مرزا کی شادی کا فیصلہ پورے خاندان نے مل کر کیا تھا۔
سحر مرزا، علشبہ انجم اور جنت مرزا گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں ان کی والدہ اور خالہ بھی ان کے ساتھ موجود تھیں, ایک سوال پر سحر مرزا کی والدہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی شادی پہلی تھی اور ان کے داماد کی فیملی پاکستان میں مقیم ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ”ہمارا داماد بہت اچھا ہے، مگر ہم آج تک اسے مل نہیں پائے ہیں۔“سحر مرزا کی والدہ نے مزید بتایا کہ ان کے داماد کے والدین نے رشتہ طے کیا تھا، لیکن ویزا نہ ملنے کی وجہ سے وہ نہ تو شادی میں شریک ہو سکے اور نہ ہی ملاقات ہو سکی۔
سحر مرزا کی والدہ نے بتایا کہ شادی کی تمام تقریبات پاکستان میں دھوم دھام سے منعقد کی گئی تھیں، لیکن ان کے داماد کی غیر موجودگی میں یہ سب کچھ آن لائن کیا گیا تھا۔ شادی کے بعد سحر مرزا اپنے شوہر کے پاس برطانیہ پہنچ گئیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ان کے داماد پاکستان آئیں گے، تو پھر سے تمام شادی کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ سحر مرزا نے گزشتہ سال فروری میں برطانیہ میں اپنے شوہر کے ساتھ آن لائن نکاح کیا تھا، سحر مرزا کا کہنا تھا کہ جب ان کا شوہر پاکستان آئیں گے، تو اس وقت شادی کی بڑی تقریبات ہوں گی، جو پہلے سے بھی زیادہ دھوم دھام سے ہوں گی۔