ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باٹا پور؛ 18سالہ نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین

باٹا پور؛ 18سالہ نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد:باٹا پور کے علاقے میں نہر سے ملنے والی لاش کا معاملہ، 18سالہ نوجوان کو دوستوں نے نہر میں پھینک کر قتل کیا۔
دوستوں نے پرانی رنجش کی وجہ سے سلیم کو قتل کیا، پولیس نے مقتول کے 2 دوستوں کو گرفتار کر لیا، شاد باغ پولیس نےمقتول کے دوستوں منیب اور زبیر کو گرفتار کیا۔
گزشتہ روز مقتول کی والدہ نے بیٹے کے گھر نہ لوٹنے کی درخواست دی، درخواست موصول ہوتے ہی مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی گئی۔

ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش ملزمان نے سلیم کو نہر میں پھینکنے کا اقرار کیا،شاد باغ پولیس نے ریسکیو ٹیم کے ہمراہ مقتول کی لاش نہر سے نکالی۔