ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہسپتال، گائنی ،ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر میں ادویات کی شدید قلت

جناح ہسپتال، گائنی ،ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر میں ادویات کی شدید قلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: جناح ہسپتال میں ادویات کی شدید قلت، گائنی ،ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر میں عدم دستیاب ادویات کی فہرست آویزاں۔
گائنی ایمرجنسی میں زچگی کیلئے آنے والی خواتین بھی ادویات سے محروم ہو کر رہ گئیں، سرجری کے دھاگے ، گلوز ، سپنج، سکشن سیٹ ، گاز تک ناپید ہوچکے ہیں۔
انجکشن لگنوکین ، ٹیبلٹ میزوپروسٹل خواتین مریضوں کیلئے ناپید ہیں، گائنی ایمرجنسی آپریشن تھیٹر میں صحت کارڈ پر بھی ادویات کی عدم دستیابی ہے۔
گائنی میں مکمل مفت علاج کی فراہمی لازمی ہونے کے باوجود سنگین صورتحال پید اہوچکی ہے، زچگی کے لئے  آنے والی خواتین اور ان کے اہلخانہ ادویات بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں۔