ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

 شہر لاہور میں سورج کی تپش میں اضافے کا آغاز ہوگیا ہے  جبکہ موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں جس کے باعث گرمی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پاکستان کے دوسرے بڑے شہر کے طور پر سامنے آیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 191 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح بھی بلند ہو گئی ہے۔فیز 8 ڈی ایچ اے میں  آلودگی کی شرح 231 ریکارڈ کی گئی، ویلنشیا ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 207 ریکارڈ کی گئی،  طفیل روڈ میں آلودگی کی شرح 201 ریکارڈ کی گئی،  غازی روڈ میں آلودگی کی شرح 197 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور گرمی کے باعث شہریوں کو صحت کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 دوسری جانب  محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز اسلام آباد اور  خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور  گرم رہنے کا امکان ہے۔ ادھرپنجاب کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہنے کا امکان ہے۔مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں  گرم رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔