یوم پاکستان پریڈ، موبائل فون نیٹ ورک اور انٹر نیٹ بند رہیں گے

22 Mar, 2024 | 11:32 PM

فرزانہ صدیق : آج یوم پاکستان کے موقع پر بعض علاقوں میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر موبائل فون نیٹ ورک اور انٹر نیٹ کی سروسز بند رکھی جائیں گی۔ 

آج یومِ پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سرکاری تقریبات کی سکیورٹی کے زبردست انتظامات کئے گئے ہیں۔ 

یوم پاکستان پریڈکےموقع پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پریڈگراؤنڈشکرپڑیاں سےملحقہ علاقوں میں پریڈ  کا آغاز ہونے سے پہلے  موبائل فون سروس بندکر دی جائے گی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اوراسلام آبادکےبعض علاقوں میں آج موبائل فون سروس جزوی طورپربندرہےگی۔

موبائل فون سروس صبح 6 بجےسے دن 2 بجے تک بند رکھی جائےگی۔ اس دوران وائرلیس انٹرنیٹ سروس بھی  بند رہے گی۔

مزیدخبریں