مسیحیوں کو تنخواہ اور پینشن ایسٹر سے پہلے دی جائے گی

22 Mar, 2024 | 09:30 PM

سٹی42: حکومت کاایسٹر کےموقع پرمسیحی برادری کےسرکاری ملازمین کو تنخواہ  ایسٹر سے پہلے ادا کی جائے گی۔  ریٹائرڈ مسیحی ملازمین کو ان کی پینشن ایسٹر سے پہلے ادا کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا گیا۔ 

مسیحی برادری کی عید ِ قیامت المسیح  ایسٹر  اس سال 31 مارچ کو ہے۔ سرکاری دفاتر مین مارچ کی تنخواہ معمول کے مطابق   یکم اپریل کو یا اس کے بعد ملنا ہے۔ تاہم وزارت خزانہ نےکنٹرولر جنرل آف اکاونٹس کو مراسلہ بھیج دیا ہے جس مین کہا گیا ہے  کہ  تمام سرکاری محکموں اور اداروں  کی جانب سے اپنے مسیحی ملازمین کومارچ کی تنخواہیں اور  پینشن  ان کی عید سے پہلے ادا کر دی جائیں۔ 

مسیح برادری کےتمام وفاقی ملازمین کو تنخواہ،پینشن26 مارچ کوادا کی جائےگی۔

ایسٹر کا تہوار ور مسیحیوں کے روزے

دنیا بھر کے ساتھ پاکستان مین آج کل مسیحی برادری روزے رکھ رہی ہے جنہیں لِنٹ کہا جاتا ہے۔ ان روزوں کے اختتام پر 31 مارچ کو اتوار کے روز  ایسٹر کاتہوار منایاجائے گا۔ مسیحی عقائد کے مطابق اس روز سیدنا عیسیٰ المسیح مرنے کے بعد تیسرے روز زندہ ہو گئے تھے اور انہیں ان کے شاگردوں نے زندہ  سلامت دیکھا تھا۔ اس دن کو دنیا بھر کے مسیحی عید کی حیثیت سے مناتے ہیں۔ ایسٹر سے دو روز  پہلے جمعہ کے روز  گڈ فرائیڈے کا خصوصی دن منایا جاتا ہے جس روز کے متعلق مسیحیوں کا عقیدہ ہے کہ اس دن حضرت عیسیٰ روح اللہ کو  یروشلیم کےرومی گوارنر نے صلیب پر چڑھا دیا تھا اور اسی سہ پہر وہ صلیب پر شہید ہو گئے تھے۔ اس روز مسیحی روزہ رکھ کر دن بھی عبادت کرتے ہیں اور اس دن کی مناسبے سے تاریخی واقعات پر وعظ کی مجالس منعقد کی جاتی ہیں۔

مزیدخبریں