یوم پاکستان پر تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کل ہو گی

22 Mar, 2024 | 09:21 PM

ویب ڈیسک : یوم پاکستان پر تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کل اسلام آباد میں ہو گی۔ 

اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گرائونڈ میں مسلح افواج کے سپریم کمانڈر صدر آصف علی زرداری پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہ بھی شریک ہوں گے۔ صدر مملکت صدارتی گارڈز کی معیت میں صدارتی بگھی میں پریڈ گرائونڈ پہنچیں گے۔ مسلح افواج کے زیر استعمال ٹینکس،آرمرڈ وہیکلز، ڈرونز اور دیگر آلات حرب بھی صدر مملکت کو سلامی پیش کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ملٹری پولیس کا دستہ ایسکورٹ کر کے سلامی کے چبوترے تک لائے گا۔

پریڈ گرائونڈ آمد پر وزیر اعظم اور عسکری قیادت صدر مملکت کا استقبال کریں گے۔ پریڈ میں پاک فوج،بحریہ،فضائیہ،رینجرز،ایف سی اور پولیس کے دستے مارچ پاسٹ پیش کریں گے۔ عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی اور آذربائیجان کی فوج کا دستہ بھی اس بار پاکستان ڈے پریڈ کا حصہ بنے گا۔ 

یوم پاکستان پریڈ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ کل پریڈ میں پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ ہو گا، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو فلائے پاسٹ کی قیادت کریں گے، پاک فضائیہ کے جدید ترین جے ٹین سی،ایف سکسٹینز اور جے ایف سیونٹین تھنڈرز بلاک تھری طیارے فلائے پاسٹ کا حصہ ہوں گے، پاک فضائیہ کی شیردل فارمیشن بھی فلائے پاسٹ میں داد وصول کرے گے۔ 

چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ ہوں گے۔ یوم پاکستان پریڈ میں سعودی وزیر دفاع خصوصی طور پر شریک ہوں گے، اس کے علاوہ دوست ممالک کے دفاعی حکام، سفارتکار، دفاعی اتاشیز بھی شریک ہوں گے۔ مسلح افواج کی پریڈ میں شرکت کے لیے خصوصی دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔ 

پریڈمیں سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے، پریڈ گراونڈ جانے والے راستے عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔ 

یوم پاکستان کی مختصر تاریخ ؛ 

پاکستان میں پہلی مرتبہ یوم پاکستان 23 مارچ 1959 کو منایا گیا۔ قیام پاکستان کے بعد 1948 سے 1955 تک یہ دن معمول کی طرح تھا۔ قیام پاکستان کے سات سال بعدصدر اسکندر مرزا اور وزیراعظم چوہدری محمد علی کی قیادت میں 23 مارچ 1956 کو ملک کا اپنا تیارکردہ نیا آئین نافذ ہوا۔نیا آئین بنا کر نافذ کرنا بہت بڑی کامیابی تھی، لہٰذا حکومت وقت نے اسے ہمیشہ کےلیے یادگار دن قرار دیا اور فیصلہ کیا کہ اب سالانہ سرکاری سطح پر یہ دن یوم جمہوریہ کے نام سے 23 مارچ کو جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ 

صدر اسکندر مرزا اور وزیر اعظم چوہدری محمد علی کے زیرقیادت پہلے یوم جمہوریہ کی خوشی میں حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ 

مزیدخبریں