ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  بجلی بیچنے والی کمپنیوں کی نج کاری جلد مکمل کی جائے، وزرا کی متعلقہ محکموں کو ہدایت

DISCOS Privatisation, Privatisation in Pakistan, Awais Laghari, Abdul Aleem Khan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی ایم ایف کی شرائط اور وزیر اعظم کے احکامات پرعمل درآمد کرتے ہوئے  وزیر نجکاری اور وفاقی وزیر پاور  نے بجلی بیچنے والی کمپنیوں  کی نجکاری کے متعلق اہم امور  پر فیصلےکر لئے۔

 وزارت نجکاری  کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری سے متعلق امور طے ہوگئے ہیں۔   وفاقی وزراء عبدالعلیم خان اور اویس احمد لغاری کے درمیان ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے۔   ملاقات میں ڈسکوز اور آئی پی پیز کے مختلف پروجیکٹس کی نجکاری کی کارروائی کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

توانائی کےمنصوبوں کو نجی شعبے کو فروخت کرنے کے کام کی رفتارتیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزراء  نے متعلقہ محکموں کو  جلد از جلد  نج کاری کے عمل کو حتمی شکل دینےکی ہدایات کیں۔ ڈسکوز اور آئی پی پیز کےمنصوبوں کی نجکاری کیلئے جلد اجلاس بلایا جائے گا.