بجلی صارفین ہوجائیں تیار، 967 ارب روپےکا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع

22 Mar, 2024 | 07:28 PM

اویس کیانی : حکومت نے بجلی صارفین پر967 ارب روپےکا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ 

آئندہ مالی سال کیلئے 6سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے درخواستیں نیپرا میں جمع کرادیں گئیں۔ درخواستیں مالی سال 2024-25 کی ریونیو ضروریات کی مد میں دائر کی گئیں ہیں، نیپرا بجلی کمپنیوں کی درخواستوں پر 2 اپریل کو سماعت کرے گی۔ 

گیپکو کی 376 ارب اور میپکو کی 160 ارب روپے وصولی کی درخواست کردی ہے۔ کیسکو 236 ارب اور ٹیسکو نے 92 ارب وصولی کی درخواست، جبکہ پیسکو نے67 ارب اورسیپکو نے35 ارب 70 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کردی۔ 

مزیدخبریں