ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الفطر اور یوم پاکستان؛ صدر زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں ڈیڑھ ماہ کے معافی کا حکم دے دیا

عید الفطر اور یوم پاکستان؛ صدر زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں ڈیڑھ ماہ کے معافی کا حکم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں  ڈیڑھ ماہ کی معافی کا حکم دے دیا۔

صدر م آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی معافی کا حکم دے دیا۔

اس حکم کا اطلاق  قتل ، جاسوسی  اور ریاست  مخالف سرگرمیوں کے سنگین جرائم میں سزایافتہ  قیدیوں پر نہیں ہوگا،   زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء  اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں ، مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر اس حکم کا اطلاق نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا۔ 

65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے  ہیں وہ خواہ کسی بھی جرم میں قید ہیں ان پر اس حکم کا اطلاق ہو گا، 60 سال سے زائد عمر کی  قیدی خواتین جو اپنی سزا کا  ایک تہائی حصہ قید  کاٹ چکی ہیں ، ان پر بھی  ان کے جرائم کی نووعیت سے قطع نظر سزا میں کمی کے اس حکم کا اطلاق ہوگا۔18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔