ویب ڈیسک : وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے قافلے پر حملے کی مذمت کی گئی۔
وزیر داخلہ نے دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، محسن نقوی نے شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیر داخلہ کاکہنا ہے کہ ملک و قوم کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انشاللہ وطن پاک سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے۔