ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں سے ویزا کے نام پر اربوں روپے ہتھیانے والا گروہ گرفتار

 شہریوں سے ویزا کے نام پر اربوں روپے ہتھیانے والا گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کے دوران سینکڑوں شہریوں سے ویزا کے نام پر اربوں روپے ہتھیانے والا بدنامے زمانہ گروہ گرفتار کرلیا۔ 

گلوبل سٹیزن شپ سلوشن ایجنسی کے نام سے سینکڑوں شہریوں کے ساتھ فراڈ کرنے میں ملوث گینگ گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں ملک بلال، عمیر کاظمی، صدام حسین اور خاتون شامل ہیں، جنہیں ایف آئی اے نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کے علاقے ایف سیون سے گرفتار کیا گیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے انڈیگو مائیگریشن سروسز کے نام سے نئی ایجنسی بنائی ہوئی تھی۔ ملزمان نے بیرون ملک امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا سمیت یورپی ممالک میں ملازمت کے نام پر سادہ لوح شہریوں سے اربوں روپے ہتھیائے۔  ملزمان نے گلوبل سٹیزن شپ سلوشن ایجنسی نے نام سے سینکڑوں شہریوں سے زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹی۔ اس کے علاوہ ملزمان نے متاثرین سے بینک اکاؤنٹس کے زریعے بھی رقوم وصول کیں۔ ملزمان سوشل میڈیا پر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوٹتے تھے۔ 

مذکورہ گینگ کے خلاف ایف آئی اے، وفاق، پنجاب، خیبر پختونخوا ،سندھ اور بلوچستان میں بھی سینکڑوں انکوائریاں اور مقدمات درج تھے۔ملزمان گزشتہ 3 سالوں سے روپوش تھے۔ 

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔