لیسکو میں تھری فیز میٹرز کی قلت شدت اختیار کر گئی:صارفین دربدر

22 Mar, 2024 | 01:03 PM

Imran Fayyaz

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو میں تھری فیز میٹرز کی قلت شدت اختیار کر گئی، ڈیڑھ ماہ سے ایلوکیشن نہ ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے کے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے کے باوجود میٹرز نہیں نصب ہو سکے۔
ذرائع نے بتایا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے ڈیڑھ ماہ سے نیو کنکشن کے عوض میٹرز کی منظوری نہیں دی، اس طرح ہیڈکوارٹرز سے ایلوکیشن نہ ہونے کی وجہ سے میٹرز کا اجراء نہیں ہو سکا۔

 لیسکو میں نیو کنکشن کے لئے صارفین نے ڈیمانڈ نوٹسز جمع کروا رکھے ہیں تاہم ڈیمانڈ نوٹسز جمع ہونے کے باوجود صارفین دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ لیسکو نے ڈیمانڈ نوٹس جمع ہونے پر دس روز میں میٹرز لگانے کا دعوی کر رکھا ہے تاہم صارفین دو سے تین ماہ تک دفاتر میں میٹرز کے حصول کے لئے دربدر ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں