ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا آلودگی پھیلانےوالی فیکٹریوں کےبجلی کنکشن منقطع کرنیکاحکم

لاہور ہائیکورٹ کا آلودگی پھیلانےوالی فیکٹریوں کےبجلی کنکشن منقطع کرنیکاحکم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک محمد اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانےوالی فیکٹریوں کےبجلی کنکشن منقطع کرنیکاحکم دے دیا۔

 لاہور ہائیکورٹ نے سموگ اورماحولیاتی آلودگی کیخلاف کیس کی سماعت کی ،عدالت نے آلودگی پھیلانےوالی فیکٹریوں کےبجلی کنکشن منقطع کرنیکاحکم دیدیا۔عدالت نے تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کوٹائر جلانیوالےپلانٹس کوبجلی کےکنکشن کانٹےکاحکم دیا ہے۔پی ایچ اےکوشہریوں کی تیراکی کیلئے مخصوص جگہیں تعین کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
کمیشن کوٹولنٹن مارکیٹ میں تجاوزات کےمرتکب افرادکیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

 جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے ہیں کہ فصلوں کی باقیات کوتلف کرنےکیلئےمزیدسپرسیڈرمشنیں خریدی جائیں، ڈی جی ماحولیات اورڈی جی زراعت سفارشات پی اینڈڈی ڈیپارٹمنٹ کو بھیجیں، پیسوں کی ان کے پاس کوئی کمی نہیں ہے۔
کمیشن کےعملےسےنارواسلوک کرنیوالاشخص پیش، عدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا ۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے ہیں کہ آپ کی جرات کیسےہوئی عدالتی حکم پرعملدرآمدمیں رکاوٹ ڈالنےکی؟ ملازم نے بتایا کہ کے ایف سی میں ملازمت کرتا ہوں، میں معافی چاہتا ہوں،جسٹس شاہد کریم نے سوال اٹھایا کہ آپ کی حاضری شیٹ پھاڑنے کی جرات کیسے ہوئی؟ عدالت نے لاء افسر کو ہدایت کی کہ ان کیخلاف مقدمہ درج کرائیں،آئندہ سماعت پر کے ایف سی کے مالک عدالت میں پیش ہوں، کے ایف سی کی مکمل انسپکشن کرانا پڑے گی،کیس کی مزید سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔