ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کس نے کی؟شرمناک انکشاف پر انسانیت کا سر جھک گیا

آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کس نے کی؟شرمناک انکشاف پر انسانیت کا سر جھک گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)نواب ٹاؤن پولیس نے 8سالہ بچی سے زیادتی کیس کی تفتیش 8گھنٹوں میں مکمل کرلی۔
بچی سے زیادتی کرنے والا سگا بھائی نکلا جبکہ ماں باپ نے بیٹے کو بچانے کی کوشش کی۔تفتیش میں انکشاف ہوا کہ محمد احمد نے والدین کی عدم موجودگی میں 8سالہ بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا تاہم شالیمار کے رہائشی عمران اور اسکی بیوی ساجدہ نے وقوعہ کو دوسرا رنگ دے دیا۔
 پولیس کے مطابق بیٹے کو بچانے کیلئے نامعلوم شخص کی جانب سے زیادتی کی من گھڑت کہانی بنائی گئی،شک ہونے پر والدین سے تفتیش کی تو والدین نے سارا واقعہ خود ہی بتا دیا۔
ایس ایچ او نواب ٹاؤن نے شالیمار کی حدود میں ریڈ کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔