ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کی نئی شکل، پاکستان میں کئی متاثرین کی تصدیق ہو گئی

Covid19 JN1 Variant, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  کورونا وائرس کی نئی شکل بھی پاکستان پہنچ گئی۔ کئی متاثرین کی نشاندہی ہو گئی۔

کووڈ 19 کا نیا ویریئنٹ جے این ون پشاور میں دریافت ہوا ہے جہاں خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے 2 ملازمین کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو مراسلہ میں تصدیق کی ہے کہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے 2 ملازمین جے این ون وائرس سے متاثر  ہیں۔

 رواں سال صوبے میں کووڈ 19 کے مختلف ویرئینٹس سے متاثرہ 9 مریض سامنے آئے ہیں۔ے این ون ویریئنٹ کا پھیلاؤ 83 فیصد ہے،کورونا کے جے این ون ویریئنٹ سے متعلق رسمی طور پر  پبلک ایڈوائزری جاری کی جا چکی ہے تاہم وبا سے بچنے کے لئے عوامی آگاہی کی کوئی کیمپین نہیں چلائی جا رہی۔