ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان 2023 میں سب سے مختصر اور طویل ترین روزہ کہاں ہو گا؟

رمضان 2023 میں سب سے مختصر اور طویل ترین روزہ کہاں ہو گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں 1.9 بلین سے زائد مسلمان رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، دنیا بھر میں روزے کے اوقات دس سے 18 گھنٹے تک ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ماہ صیام میں روزے کے اوقات میں فرق بنیادی طور پر زمین کے جھکاؤ اور سورج کی پوزیشن کی وجہ سے دن اور رات کی لمبائی میں فرق پڑنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

 خط استوا کے قریب واقع ممالک میں روزے کے اوقات کم ہوتے ہیں، جیسے جیسے اس سے دور جائیں، خاص طور پر شمالی اور جنوبی عرض البلد میں، روزے کا دورانیہ طویل ہوجاتا ہے۔

 عرب میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق دنیا کے چند ملک میں روزے کی مدت 20 گھنٹے سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے جبکہ کچھ علاقوں بشمول گرین لینڈ اور الاسکا میں، جہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا، علماء سعودی عرب میں مکہ کے اوقات کی پیروی کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔

 دنیا بھر میں روزے کے اوسط اوقات عام طور پر 14 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوتے ہیں، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور قطر میں مسلمان مقدس مہینے میں 14 گھنٹے تک روزہ رکھیں گے۔

رمضان، اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ، 23 مارچ کو شروع ہونے والا ہے اور اس میں کھانے پینے سے پرہیز، اور ایسی عبادات کا اہتمام شامل ہے جو ایمان، صبر اور برادری کے احساس کو بہتر بناتے ہیں۔

 ذیل کی فہرست میں جانیے کہ اس سال مسلمان کس ملک میں سب سے طویل اور کس ملک میں کم سے کم دورانیے کا روزہ رکھیں گے۔

 طویل ترین روزہ کس ملک میں ہوگا؟

1. نوک، گرین لینڈ: 18 گھنٹے

2. ریکجاوک، آئس لینڈ: 18 گھنٹے

3. ہیلسنکی، فن لینڈ: 17 گھنٹے

4. گلاسگو، سکاٹ لینڈ: 17 گھنٹے

5. اوٹاوا، کینیڈا: 17 گھنٹے

6. لندن، برطانیہ: 16-17 گھنٹے

7. پیرس، فرانس: 16-17 گھنٹے

8. زیورخ، سوئٹزرلینڈ: 15 گھنٹے

9. روم، اٹلی: 15 گھنٹے

10. میڈرڈ، سپین: 15 گھنٹے

 مختصر دورانیے کا روزہ کس ملک میں ہوگا

1. کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ: 12 گھنٹے

2. پورٹو مونٹ، چلی: 12 گھنٹے

3. بیونس آئرس، ارجنٹائن: 12 گھنٹے

4. جکارتہ، انڈونیشیا: 13 گھنٹے

5. نیروبی، کینیا: 13 گھنٹے

6. کراچی، پاکستان: 13-14 گھنٹے

7. نئی دہلی، بھارت: 13-14 گھنٹے

 خلیج اور مشرق وسطیٰ

خلیج اور وسیع مشرق وسطیٰ کے ممالک میں روزے کے اوسط اوقات 13 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوتے ہیں، ان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، عمان، قطر، عراق، یمن، ایران، لبنان، مصر، مراکش، تیونس، لیبیا اور فلسطین شامل ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer