دہشتگردی کا ناسور مٹانے میں وطن عزیز کا ایک اور عظیم بیٹا شہید

22 Mar, 2023 | 12:14 AM

Bilal Arshad

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن کو لیڈ کرتے ہوئے بریگیڈیئر مصطفٰے کمال برکی شہید ہو گئے ۔ 

 تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اے پی ایس  حملوں میں شامل دہشتگردوں کا سراغ لگانے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بریگیڈئیر مصطفیٰ کمال برکی جنوبی وزیر ستان میں آپریشن کے دوران شہید ہو گئےہیں ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق انگور اڈہ، جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہوئے، دہشت گردوں سے جھڑپ میں ٹیم کے 7دیگر ممبر زخمی ہوئے، جن میں سے 2شدید زخمی ہوئے ، بریگیڈئرمصطفیٰ کمال برکی اوران کی ٹیم نےدہشت گردوں کادلیرانہ اندازمیں مقابلہ کیا۔

 بریگیڈیئر برکی کا تعلق انٹر سروسز انٹیلی جنس سے تھا، بریگیڈئیر برکی نے  پاکستان میں وحشیانہ حملوں خصوصاً اے پی ایس پشاور حملے میں شامل دہشتگردوں کا سراغ لگانے اور انہیں ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، آپ نے 12 اکتوبر 1995 کو پاکستان کی مایہ ناز فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، بر یگیڈئیر برکی کے سوگواران میں،  زوجہ،  ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں ۔ 

مزیدخبریں