ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ججز کی کارکردگی جانچنے اور سائلین کو بروقت انصاف کے حوالے سے کیس منیجمنٹ سسٹم کا آغاز

ججز کی کارکردگی جانچنے اور سائلین کو بروقت انصاف کے حوالے سے کیس منیجمنٹ سسٹم کا آغاز
کیپشن: File photo: lahore high court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: (ملک اشرف) ماتحت عدالتوں میں ججز کی کارکردگی جانچنے اور  سائلین کو بروقت انصاف کے حوالے سے کیس میجمنٹ سسٹم کاآغاز ہوگیا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے آن لائن کیس منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا۔ 

 ماتحت عدالتوں کو کیس مینجمنٹ سسٹم کے تحت  آن لائن   کرنے کی افتتاحی تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  محمد امیر بھٹی نے جسٹس شجاعت علی خان اور آئی ٹی ٹیم کی محنت اور آن لائن سسٹم کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا  کہ آئی ٹی سسٹم کے متعارف کروانے سے عدلیہ کی کارکردگی میں نکھار آئے گا۔ج

سٹس شجاعت علی خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے صوبہ بھی کی ضلعی عدلیہ کے ججز سے خطاب کرتے ہوئے  آن لائن سافٹ وئیر کی افادیت اور آغاز کے اغراض و مقاصد بارے اظہار خیال کیا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے کہا کہ کیس منیجمنٹ سسٹم بغیر کسی مالی لاگت کے تیار کیا گیا ہے جو ایک بے مثال عمل ہے جبکہ آن لائن سسٹم عدالتی نظام اور اس سے منسلک افراد کے لئے ایک بیش قیمت تحفہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پورے پنجاب کے کیسز کی تفصیلات اب صرف ایک کلک کی دوری پر ہوں گی اور  اس سسٹم سے زیر سماعت اور فیصلہ شدہ مقدمات بارے آن  لائن معلمومات میسر ہوں گی، اس سسٹم سے بروقت انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔

جسٹس شجاعت علی خان نے مزید کہا کہ اس سسٹم کی موبائل اپلیکشن بھی تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور اس سسٹم سے فاضل چیف جسٹس جبکہ ججز اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری تک رسائی ہوسکے گی اور  کوئی بھی سائل،وکیل یا جج صرف ایک بٹن دبا کرتمام کیسز کی تفصیلات حاصل کر سکے گا۔

  ویڈیو اجلاس کے موقع پرڈی جی کیس میجمنٹ سیشن جج شازب سعید ، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ سمیت دیگر موجود  تھے ، ذرائع کے مطابق 30 اپریل 2022 تک صوبہ بھر کی  تمام ماتحت عدالتوں کو  آن لائن  کردیا جائے گا۔