(علی ساہی) ن لیگ کا مہنگا ئی مکاؤ مارچ،پولیس نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں ن لیگ کے مرکزی دفتر کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قائدین اور ورکرزکو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاسکتاہے،دہشت گردوں کی پلاننگ کے حوالے سے مختلف اداروں کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق پارٹی قائدین ملک کا سرمایہ ہیں اس لئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے،مرکزی قیادت کو باہر زیادہ نمایاں نہ کیا جائے۔ ڈارون کیمروں کے استعمال کی اجازت نہ دی جائے، مہنگائی مارچ کے دوران مشکوک عناصر پر کڑی نظررکھی جائے۔