فصیح اللہ : تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کراچی روانہ، کل ہونے والے مہنگائی مارچ کی قیادت کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی آج دو روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوگئے۔ ترجمان ٹی ایل پی کے مطابق سربراہ تحریک اپنے دورہ کراچی کے دوران مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جبکہ وہ کل کراچی میں ہونے والے مہنگائی مارچ کی قیادت کریں گے مہنگائی مارچ کا آغاز صبح 11 بجے ائیرپورٹ سے ہوگا اور مارچ مزار قائد پر اختتام پذیر ہوگا۔