ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور،پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ،دو پائلٹ شہید

Pak air force,plane,
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پشاور کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ،طیارے میں موجود دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوا اور دونوں پائلٹ شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دی ہے۔

ریسکیو1122 پشاور کے ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ ورسک روڈ گھڑی تاجک میں شاہدل بانڈہ پیپل سٹاپ کے قریب تربیتی طیارہ گرنے کی اطلاع پر ایمبولینس اور فائر ویکل نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی۔رپورٹس کے مطابق تربیتی طیارہ ایک گھر کی چھت پر گرا۔