(عرفان ملک)فیروز پور روڈ ٹریفک کے بڑھتے دباؤ کی وجہ سے ٹریفک کے لیے ناگزیر قرار، ٹریفک پولیس نے ضلعی انتظامیہ سے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے 16 ہزار گاڑیوں کے لیے پارکنگ ایریا مانگ لیا۔
ٹریفک پولیس نے کمشنر لاہور سے 16 ہزار گاڑیوں کی پارکنگ ایریا دینے کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق پارکنگ ایریا کی ڈیمانڈ سروے کے بعد جاری کی گئی ٹریفک پولیس نے مراسلے میں بتایا کہ مزنگ سے اچھرہ تک کمرشل زون میں ایک بھی جگہ پارکنگ کے لیے مختص نہیں اور پارکنگ ایریا نہ ہونے کے باعث اچھرہ اور مزنگ اڈے تک ٹریفک کا شدید دباو رہتا ہے جس کے لیے پارکنگ ایریا جلد از جلد بنایا جائے تاکہ کمرشل پلازوں اور مارکیٹس میں آنے والی گاڑیاں اس پارکنگ ایریا میں کھڑی کی جا سکیں اور سڑکوں سے تجاوزات کو ختم کیا جا سکے۔