ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

سعودی عرب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کو کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن میں عالمی معیار پیش کرنے پر انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن "آئی ایس او” کا سرٹیفکیٹ مل گیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پوری دنیا میں کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن کے معیار سے متعلق انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے سرٹیفکیٹ کو اعتبار کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، مملکت کیلئے یہ اعزاز اس لیے بھی اہم ہے کہ عالمی تنظیم اس سرٹیفکیٹ کا فیصلہ تجربہ کار، تربیت یافتہ اور باصلاحیت اہلکاروں کے ذریعے کرتی ہے۔

یاد رہے کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کنٹرول پروگرام کے حوالے سے متعدد اہم فیصلے کیے تھے۔ اداروں کی کارکردگی کا تجزیہ خصوصی پورٹل کے ذریعے کرایا گیا جبکہ خلاف ورزیوں کا نیا چارٹ تیار کیا گیا۔

اداروں کے سائز کے حوالے سے خلاف ورزیوں کا پتہ لگایا گیا،2021 کے دوران مملکت کے تمام علاقوں میں کنٹرولرز کو2700 گھنٹوں سے زیادہ ٹریننگ دی گئی۔