ویب ڈیسک : فلوریڈا میں ایک شخص نے واقعی موت کے جبڑوں سے اپنے کتے کی جان چھین لی ۔ واقعہ وائلڈ لائف کے کیمرے نے ریکارڈ کرلیا ، ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے علافے ایسٹرو کے شہری رچرڈ ولی بینکس اپنے گھر کے باہر سیر کررہے تھے کہ اچانک قریبی جوہڑ سے ایک مگرمچھ نکلا اور ان کے پیارے کتے ''گنر'' کو کھینچ کر پانی میں لے گیا۔ 74 سالہ ولی بینکس نے مگرمچھ کے پیچھے ہی جوہڑ میں چھلانگ لگا دی اور اس کو جبڑوں سے پکڑ کر باہر کھینچ لیا۔ ولی بینکس نے خشکی پر کافی کشمکش کے بعد کنگ چارلس سپینئل نسل کے کتے کو اس کے جبڑوں کی قید سے رہائی دلائی ۔
کتے کو معمولی زخم آئے ہیں جبکہ کتے کو مگر مچھ سے چھڑاتے ہوئے اس کے مالک ولی بینکس کے ہاتھ بھی مگرمچھ کے دانتوں سے زخمی ہوگئے۔ مالک اور کتا اب دونوں ٹھیک ہیں۔ ولی بینکس کا کہنا ہے کہ اس نے اس حادثے سے سبق سیکھا ہے کہ کتے کو کبھی بھی پٹہ زنجیر کے بغیر واک پر لے کر نہیں نکلنا چاہئیے اور اور یہ کہ تالاب جوہڑ یا جھیل سے کم از کم دس فٹ کی دوری پر رہیں ۔
Florida man saves puppy from alligator ???? pic.twitter.com/2DcHj5VpZW
— African animal (@africaniml) March 21, 2022