ویب ڈیسک : سنگاپور میں ایک شخص کو طویل عرصے سے خواتین کی نامناسب تصویریں اور ویڈیوز بنانے پر 10 ماہ کی قید سنائی گئی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ننیانگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے 30 سالہ ملازم گوو زیہونگ اپنے موبائل سے بے خبری میں خواتین کی نامناسب تصویریں کھینچتا اور ویڈیو بناتا تھا۔
ملزم زیادہ تر ان خواتین کا پیچھا کرتا جنہوں نے سکرٹ یا ٹائٹس پہن رکھی ہوتی تھیں اور ورزش یا وہ یوگا کر رہی ہوتی تھیں۔یونیورسٹی کے مختلف حصوں میں ملزم نے ہزاروں کی تعداد میں تصویریں بنائیں۔
پراسیکیوشن کی جانب سے گوو کو پروفیلک سیریل اپ سکرٹر قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس نے ہر سال سینکڑوں نامناسب تصویریں بنائیں اور تقریباً چار سو سے زائد خواتین اس کا نشانہ بنیں۔گوو کو جرم ثابت ہونے اور خواتین کی توہین کرنے پر 10 ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ملزم گوو کا تعلق چین سے ہے، اس نے 2015 میں خواتین کی نامناسب تصویریں کھینچنے اور ویڈیو بنانے کا سلسلہ شروع کیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم تصویریں اور ویڈیوز بنانے کے بعد پہلے ہارڈ ڈسک اور پھر اپنے لیپ ٹاپ میں منتقل کر دیتا تھا۔