کیک کا آرڈر وقت پر کیوں نہیں دیا؟بیکری مالک کیخلاف عدالتی کارروائی

22 Mar, 2022 | 12:21 PM

شاہین عتیق:صارف عدالت کے جج وسیم افضل نے پچاس پونڈ کا کیک بکنگ کے باوجود  تیار کرکے نہ دینے اور عین وقت پر دینے سے انکار کرنے پر بین این گرین بیکری ساندہ روڈ کے مالک کے خلاف ڈگری جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے بیکری کے مالک کو حکم دیا کہ درخواست گذار کو ایڈوانس لی دس ہزار کی رقم واپس کی جاے اور چالیس ہزار ہرجانہ ادا کریں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تقریب کے لیے پچاس پونڈ کا کیک تیار کرنے کا آڈر دیا دس ہزار ایڈوانس دیے لیکن عین وقت پر کیک تیارکرکے نہیں دیا جس سے تقریب میں شامل لوگوں کےسامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔عدالت میں اسلام پورہ کے عتیق مشتاق نے ہرجانے کا دعوے دائر کیا تھا۔

مزیدخبریں