ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نومولود بچی کی لاش مائیکروویو اوون سے برآمد

 نومولود بچی کی لاش مائیکروویو اوون سے برآمد
کیپشن: Two Month Baby Dead In Owen
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارت کے دارالحکومت دہلی  میں دو ماہ کی نومولود بچی مائیکروویو اوون کے اندر مردہ پائی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈپٹی کمشنر آف پولیس (جنوبی) بینیتا میری جیکر کا بتانا ہے کہ انہیں جیسے ہی اس واقعے کی اطلاع ملی تو انہوں نے موقع  پر پہنچ کر تمام واقعے کا جائزہ لیا ہے۔

ڈی سی بینیتا نے کہا کہ بچے کے والدین، گلشن کوشک اور ڈمپل کوشک سے پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے جبکہ قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کو واقعے کی اطلاع دینے والے ایک پڑوسی کا بتانا ہے کہ مقتولہ کی والدہ نے خود کو گھر کے اندر بند کر لیا تھا جس کے بعد اس کی ساس نے خطرے کی گھنٹی بجائی۔پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ وہ دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئےتوماں بیٹے کیساتھ بے ہوشی کی حالت میں تھی۔

ایک سینئر پولیس اہلکار کا بتانا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ بچی کی ماں اس کیس کی مرکزی ملزم ہے کیونکہ وہ بچی کی پیدائش پر پریشان تھی۔

واضح رہے کہ بھارت میں ایسے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔چند روز قبل ریاست کیرالہ میں سفاک باپ نے اپنے بیٹے ، بہو اور دو پوتیوں کو گھر میں آگ لگا کر زندہ جلادیاتھا۔