ویب ڈیسک:پتو کی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں باراتیوں نے شادی ہال پاپڑ بیچنے والے مزدور کو تشدد کا نشانہ بنا کر جان سے مارڈالا۔
تفصیلات کے مطابق پتوکی کے شادی ہال میں باراتیوں نے پاپڑ بیچنے والے مزدور کو تشدد کا نشانہ بنا کر مار ڈالا، پولیس کا کہنا ہے کہ شادی میں آئے افراد نے مزدور اشرف سلطان پر جیب کاٹنے کے الزام میں تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزدور کی لاش شادی ہال میں پڑی رہی اور لوگ کھانا کھانے میں مصروف رہے، پولیس نے مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق قصور میں باراتیوں کےمبینہ تشددسےمحنت کش کی ہلاکت کے واقعہ میں شادی ہال مینیجرسمیت12افرادکوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ واقعہ الجنت شادی ہال میں 21 مارچ کو پیش آیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعاتی شہادتیں اکٹھی کرلی ہیں۔
قصور میں باراتیوں کےمبینہ تشددسےمحنت کش کی ہلاکت کے واقعہ میں شادی ہال مینیجرسمیت12افرادکوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں ڈاکٹرز نےمتوفی کےجسم پرتشددکی تصدیق نہیں کی تاہم واقعہ کی ہرپہلوسےانکوائری کی جارہی ہے. PFSA کی ٹیم نےجائےواردات سےشواہداکٹھےکرلئےہیں
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) March 22, 2022
1/2 https://t.co/spPKuKfFnV pic.twitter.com/ccNBCnPEUx