ویب ڈیسک:برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق شاہی جوڑے نے اپنے کیریبین دورےکے موقع پر روایتی گیرفونا تہوار کے دوران رقص کیا۔ شاہی جوڑے کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔
گیرفونا کمیونٹی نے شاہی جوڑے کو خصوصی تہوار رقص کے ساتھ خوش آمدید کہا، کیٹ اور ولیم دونوں جلد ہی اس میں شامل ہو گئے۔ پرنس ولیمس اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے بیلیز میں گیرفونا کمیونٹی کے ساتھ رقص کرکے شاہی مداحوں کے دل جیت لیے۔
خیال رہے شاہی جوڑااپنے تین بچوں کے بغیر ایک ہفتے کے کیریبین کے دورے پر ہے جہاں انہوں نے بیلیز میں ابتدائی طور پر بدامنی کے باوجود سفر جاری رکھا اور بعد ازاں ساحلی شہر ہاپکنز کا دورہ کیا۔