ماسک نہ پہننےپرخواتین لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل

22 Mar, 2021 | 10:33 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) کوروناوائرس کی تیسری لہر نے دنیا میں ایک بار پھر دہشت پھیلا دی، خوف کے مارے لوگ ایک دوسرے کے پاس سے گزرنا بھی گوار نہیں کرتے مگر دوران سفر یہ سب برداشت کرنا پڑتا مگر بھارت میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ فیس ماسک نہ پہننے پر خاتون نے خاتون کی سرعام دھلائی کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے ایک بار پھر دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے پاکستان سمیت مختلف ممالک میں اس کے وار مزید تیز ہوچکے ہیں جس کہ وجہ سے سمارٹ لاک ڈاون نافذ کرتے پابندیاں اور سخت کردی گئیں ہیں،حالات کی سنگینی نے لوگوں کو ایک دوسرے سے دور کردیا اور ماسک کا استعمال بھی ضروری ہوگیا، مگردوران سفر ایسے افراد بھی ملتے جو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہیں جبکہ دوسرے ان سے بچتے نظر آتے ہیں مگر بھارت میں انوکھا واقعہ پیش آیا۔

بھارت میں بھی کورونا کے کیسز کی تعداد بڑی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور سب سے زیادہ کیس مہاشڑا  میں رپورٹ ہوئے، ممبئی میں رکشہ میں سفر کرتے ایک ماسک نہ پہننے پر خواتین نے سڑک پر دنگل لگالیا،رکشہ روکا تو دنوں نے ایک دوسرے کے بال نوچے اور تھپڑ جڑئے، واقعہ کی ویڈیو سوش میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون بغیر ماسک پہننےرکشہ میں سفر کررہی تھی کہ ڈیوٹی پر موجود میونسپل خاتون اہلکار نے اسے روک کر ماسک پہننے کی تنبیہ کی اور 200روپے جرمانہ عائد کردیا۔  اہلکار کی یہ بات سن کر رکشے میں بیٹھی خاتون آپے سے باہر ہوگئی اور   خاتون اہلکار کو بالوں سے پکڑ کر مارنا شروع کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا اور جھگڑا کرنے والی خاتون مسافر کو گرفتار کرلیا۔
 

مزیدخبریں