ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر لاہور ٹیکس بار کی جعلی ڈگری کا معاملہ، وکلادھڑوں میں کشیدگی بڑھ گئی

صدر لاہور ٹیکس بار کی جعلی ڈگری کا معاملہ، وکلادھڑوں میں کشیدگی بڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) صدر لاہور ٹیکس بار علی احسن رانا کی ڈگری جعلی قرار دیئے جانے  کا معاملہ , علی احسن رانا کی جعلی ڈگری کے انکشاف کے بعد لاہور ٹیکس بار میں وکلاء دھڑے بندیوں میں شدت عروج پر پہنچ گئی , علی احسن رانا کے حامی اور مخالف گروہوں نے ایک دوسرے کی بار ممبرشپ معطل کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب یونیورسٹی نے صدر لاہور ٹیکس بار کے صدر علی احسن کی ڈگری جعلی ہونے کا انکشاف کیا .جس کے بعد لاہور ٹیکس بار کے دو مخالف گروپوں کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا ، ایک گروپ کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ ڈگری جعلی قرار دیے جانے کے باوجود علی احسن رانا لاہور ٹیکس بار میں متحرک ہے اور لاہور ٹیکس بار الیکشن میں جمیل اختر بیگ کو سپورٹ کرریا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک گروپ کی جانب سے عامر عمر خان  کو صدر لاہور ٹیکس بار اور دیگر عہدیداروں  کی کامیابی کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ علی احسن رانا   گروپ کی  جانب سے 27 مارچ کو انتخابات کے اعلان بھی  کیا جا چکا ہے ،27 مارچ کو متوقع لاہور ٹیکس بار کے متنازع انتخابات میں شدید ہنگامہ آرائی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں  لاہور ٹیکس بار کے سالانہ انتخابات بھی تنازع کا شکار ہیں،لاہور ٹیکس بار کے دونوں دھڑوں نے علیحدہ علیحدہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا، چیئرمین الیکشن بورڈ محمد صادق چودھری نے لاہور ٹیکس بار کیلئے 25 مارچ جبکہ چیئرمین الیکشن بورڈ زاہد پرویز نے الیکشن کیلئے 27 مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا۔ لاہور ٹیکس بار کے سالانہ انتخابات کیلئے دونوں دھڑوں کے امیدوار بھی سامنے آگئے ہیں، شدید دھڑے بندیوں کے باعث لاہور ٹیکس بار میں پہلی مرتبہ دو بار ایسوسی ایشنزقائم ہونے کا قوی امکان ہے۔

ایک گروپ کی جانب سے صدر کی سیٹ کے امیدوار عامر عمر خان کا پینل میدان میں ہے۔ اس پینل میں نائب صدر کیلئے محمد یوسف عمر، سیکرٹری کیلئے ملک محمد علی اعوان، فنانس سیکرٹری کیلئے چودھری رحمت علی اور جوائنٹ سیکرٹری کیلئے احسن سلیم انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer