ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این سی اوسی اجلاس میں تاجروں کا بڑا مطالبہ مان لیا گیا

این سی اوسی اجلاس میں تاجروں کا بڑا مطالبہ مان لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) این سی اوسی کے اجلاس میں تاجروں کابڑامطالبہ مان لیاگیا۔ملک بھرمیں مارکیٹیں رات 8بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ رات 10 بجے تک صرف آؤٹ ڈورڈائننگ کی اجازت ہوگی۔تاہم ہرقسم کی ان ڈورڈائننگ پرپابندی برقراررہے گی۔ ہفتہ میں کاروبار دو دن بند رہے گا، دن کون سے ہوں گے، اس کا فیصلہ صوبے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظراین سی اوسی نے بڑے فیصلے کرلئے۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمرنے کی، جبکہ تمام چیف سیکریٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، اجلاس میں کرونا کی صورتحال کو تشویشناک قراردیا گیا۔خیبرپختونخوا، پنجاب اورگلگت بلستان کے متعدد شہروں میں ایمرجنسی کے علاوہ نقل وحرکت پرسخت پابندیاں عائد کردی گئیں۔ ہفتے میں دوروزتجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی۔ یہ دن کون سے ہوں گے ،اس کا فیصلہ صوبے خود کریں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہوٹل اورریسٹورنٹس میں ہرقسم کی ان ڈورڈائننگ پرپابندی ہوگی۔شادی بیاہ کی تقریبات کے ان ڈورانعقادکی بھی اجازت نہیں دی گئی ، تاہم رات 10 بجے تک صرف آؤٹ ڈورڈائننگ کی اجازت ہوگی۔ شہری کھانا پارسل بھی کرواسکیں گے، این سی اوسی کے مطابق مذہبی و سیاسی اجتماعات پرمکمل پابندی ہوگی، کھیلوں اورسماجی تقریبات کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ تفریحی پارک بند رہیں گے۔واکنگ اورجاگنگ ٹریکس ایس اوپیز کے ساتھ کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ پالیسی 11 اپریل تک نافذ العمل رہے گی اور 7 اپریل کو این سی او سی میں اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ 24 مارچ کواین سی او سی کے اجلاس میں ہوگا۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہرمیں شدت آگئی ہے، حکومت ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرائے گی۔وفاقی حکومت نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے ملک بھرمیں کریک ڈاؤن تیزکرنے کابھی فیصلہ کرلیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer