حمزہ علی عباسی کی بہن اور ترک اداکار کے درمیان کیا چل رہا؟

22 Mar, 2021 | 07:48 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار ومیزبان حمزہ علی عباسی کی بہن کی تصویر انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہی جس کہ سوشل میڈیا صارفین کی چہ مگوئیاں بھی ہورہی ہیں،اداکار کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی یہ تصویر ترک ڈرامہ 'ارطغرل غازی' میں تُرگُت کا کردار ادا کرنے والے چنگیز جوشقون کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسڑی کے مشہور ماڈل،میزبان اور اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک تصویر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے، تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، تصویر کے وائرل ہونے وجہ بھی سامنے آچکی ہے کیونکہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے ساتھ  ترک ڈرامہ 'ارطغرل غازی' میں تُرگُت کا کردار ادا کرنے والے چنگیز جوشقون  ہیں۔ 

اداکارحمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی جو دیکھتے ہی خوب وائرل ہوئی اور صارفین نے مختلف مفروضے قائم کرنا شروع کردیے، انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سیلفی کے بارے صارفین نے سوال کیا کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی اورترک اداکار چنگیز جوشقون کے درمیان کیاچل رہا ہے؟کچھ نے اس تصویر پر اپنی پسندیدگی ظاہر کی تو کچھ نے اس پر خوب تنقید کی۔

انسٹاگرام پر صارفین نے کہا کہ کیا   ڈاکٹر فضیلہ عباسی ترک اداکارچنگیز  شادی شدہ یا منگنی  شدہ ہیں؟ ان دونوں کا یوں جوڑا بنانا  مناسب بات نہیں ہے۔ دوسری جانب فضیلہ عباسی کی جانب سے اپنی شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’اُن کی جانب سے کھولی گئی مردوں کی اسکن کیئر لائن کے برانڈ ایمبیسیڈر کے ساتھ فوٹو شوٹ کی تیاریاں جاری ہیں، مزید معلومات کے لیے رابطے میں رہیں۔

مزیدخبریں