شادی تقریبات سمیت متعدد اجتماعات پر پابندی لگانےکا فیصلہ

22 Mar, 2021 | 07:10 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(قذافی بٹ) پنجاب حکومت نے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لیے شہریوں پر ڈنڈا چلانے کا عندیہ دے دیا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ڈنڈا ویگڑے تگڑاں دا پیر اے، ہم ڈنڈے کی یار قوم ہیں، عوام کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے،ولانا فضل الرحمان کورونا ویکسینیشن کرایں جبکہ مریم نواز شاید ابھی اپنے آپکو عمر کے اس حصے میں نہیں سمجھتیں جن کو ویکسینیشن کرائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے پنجاب میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسوں اور ایس او پیز کے قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معاملے کی نزاکت کو سمجھنا چاہیے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، مزاروں کو بند کرنے کے حوالے سے کل اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی جائے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 74 لاکھ افراد کو پنجاب میں دسمبر تک ویکسینشن فراہم کریں گے۔ پنجاب حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظردو ہفتوں کے لیے شادی کی تقریبات اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائدکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
معاون خصوصی نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نانی اماں نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور آئینی اداروں پر حملہ کرنے کی تربیت دے رہی ہیں، نوجوانوں کےذہنوں کو آلودہ کررہی ہیں جو اس بات کی عکاسی ہے کہ مریم نیب ضرور جانا چاہتی ہے لیکن فلمی سٹائل سے بڑھک مار کر۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پھولن دیوی کا روپ نہ دھاریں، فلمی سٹائل کی بڑھکیں فلموں میں اچھی لگتی ہیں سیاست مریم کا بس کا روگ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست پر ن اور شین مدمقابل ہیں اب ان کی دال نہیں گلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بیچ چوراہے میں پھوٹنے والی ہنڈیا کی کرچیوں سے مولانا فضل الرحمان زخمی ہو چکے ہیں ہم میں نے تو مولانا فضل الرحمان کو دعوت دی ہے کہ وہ ویکسینشن کرالیں۔
 

مزیدخبریں