سٹی42: روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے یا نہیں اس حوالے سے مذہبی سکالر مولانا طاہر اشرفی کا اہم بیان سامنے آ گیا۔مذہبی سکالر مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ روزے کی حالت میں بھی کورونا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہناتھا کہ ویکسین لگوانا شرعی طور پر جائز ہے،تمام علماءکا اس بات پر اتفاق ہے کہ ہر شخص ویکسین لگوائے اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ ویکسین خرید کر مستحق افراد کو سہولت فراہم کریں کیونکہ شریعت اسلامیہ نے خود کو تکلیف سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں سعودی مفتی اعظم بھی اپنے فتوے میں بتا چکے ہیں کہ روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے اور اس سے روزہ بالکل نہیں ٹوٹتا۔
ذہن نشین رہے کہ کورونا کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے اور کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 3.31 فیصد سے بڑھ کر 4.16 فیصد تک ہوگئی ہے۔ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیئے کہ کورونا ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے۔