(سعیداحمدسعید) انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ۔ ڈالر کی قدر میں 12 پیسے مزید کمی آ گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 155.97 روپے سے کم ہو کر کر 155.85 روپےکا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکےمقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا،انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 12پیسے مزیدکمی آ گئی،انٹربینک میں ڈالر کم ہو کر 155.85روپےکاہوگیا،انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 155روپے85پیسے پربند ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضا فہ ہوا تھا، ڈالر کی قدر میں 52 پیسے اضافہ ہوا تھا۔انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 155 روپے 97 پیسے رہی۔