ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعلی افسران کے تقرر و تبادلے  

اعلی افسران کے تقرر و تبادلے  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر)متعدد افسران کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری، حکومت پنجاب نے متعدد افسران کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ محمد عامر نذیر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی، میاں جمیل احمد کو سیکرٹری کالونی بورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے متعدد افسران کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ محمد عامر نذیر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی تعینات کر دیا گیا ہے۔ میاں جمیل احمد کو سیکرٹری کالونی بورڈ آف ریونیو تعینات جبکہ روبینہ کوثر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولپور کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ سید اسد رضا کاظمی کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ پراسیکیوشن تعینات اوربشری نصیر اور فہد انیس قریشی کو ایل ڈی اے سے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔