حسن علی کی کورونا رپورٹ آگئی

22 Mar, 2021 | 01:41 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

سٹی 42: قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے , فاسٹ باؤلر حسن علی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ فاسٹ باؤلر کو لاہور میں بائیو ببل جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی، حسن علی کل لاہور میں بائیو ببل جوائن کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر حسن علی کی کورونا رپورٹ منفی آگئی، تاہم اب بھی وہ 24 گھنٹے آئسولیشن میں رہیں گے، 24 مارچ کو حسن علی کے دو مزید ٹیسٹ ہوں گے۔ حسن علی کا مسلسل دوسرا کوویڈ ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں بائیو ببل جوائن کرنے کی اجازت دی گئی ہے،  قومی اسکواڈ کے 34 اراکین کی تیسری کوویڈ ٹیسٹنگ رپورٹ منفی آگئی ہے۔

قبل ازیں  دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے سے قبل فاسٹ باؤلر حسن علی کے کوویڈ ٹیسٹ کے مسئلے نے پی سی بی انتظامیہ کو چکرا کر رکھ دیا تھا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کی شیڈول پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ میں فاسٹ باؤلر کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اس کے بعد جمعرات کو پی سی بی کی جانب سے کرایا گیا فاسٹ باؤلر کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آیا، تاہم فاسٹ باؤلر نےاگلے روز دوسری جگہ سے کویڈ ٹیسٹ کروایا تو منفی آگیا۔اب آج پھر ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد انہیں بائیو ببل جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

مزیدخبریں