سٹی42:کم آمدن اور بے گھر افراد کے لئے اچھی خبر۔ ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی درخواستیں چوبیس مارچ سے وصول کرنے کا حتمی فیصلہ، درخواستوں کا فارم بنک آف پنجاب کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا۔
تفصیلات کے مطابق اب بے گھر افراد بھی اپنا گھر حاصل کر سکتے ہیں۔ ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی درخواستیں چوبیس مارچ سے وصول کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔ درخواستوں کا فارم بنک آف پنجاب کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا۔ اپارٹمنٹس کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ آٹھ اپریل ہوگی۔
اپارٹمنٹس کے لئے شرائط پر پورا اترنے والے دس فیصد ڈاﺅن پے منٹس دیں گے کم آمدن والوں کے لئے تنخواہ پچاس ہزار سے کم ہونا لازمی شرط ہے اقساط کی ادائیگی اپارٹمنٹ کا قبضہ ملنے کے بعد شروع ہوگی پہلے فیز میں چار ہزار اپارٹمنٹس جبکہ مجموعی طور پر پینتیس ہزار اپارٹمنٹس ہوں گے۔